اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

قائداعظم سیکنڈالیون : سرمد بھٹی کے 11چوکے ،9چھکے ،171رنز

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور،کراچی(آن لائن)قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتویں رانڈ کا آغازہو گیا۔سٹیٹ بینک سٹیڈیم ،کراچی میں تین روزہ میچ کے پہلے روز سندھ نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 26رنز بنالئے۔ اس سے قبل ناردرن ایریازنے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 83 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 368رنز بنائے۔28سالہ سرمد بھٹی نے 218گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 171رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں11چوکے اور نوچھکےشامل

تھے ،شعیب احمد منہاس نے 83رنز بنائے۔حیات آباد سپورٹس کمپلیکس، پشاور میں خیبر پختونخوا کے خلاف جنوبی پنجاب نے پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 127رنز بنالئے۔ بارش اور آٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث محض 39اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا،محمد عمیر 60 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ریلوے سٹیڈیم، لاہورمیں وسطی پنجاب اور بلوچستان کے میچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین روزہ میچ اتفاق کرکٹ گرانڈ ،لاہور میں پیر سے شروع ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…