منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

غیر ملکی قرضے اتارنے کیلئے ایمر جنسی نافذ کی جائے، صدرایران پاک فیڈریشن

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور( این این آئی )ایران پاک فیڈریشن آف کلچراینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری اور کاروبار دوست ماحول سمیت سیاسی استحکام نا گزیر ہے ،خو ف وہراس کی فضا کی وجہ سے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے اقدامات کے خاطر خواہ نتائج برآمدنہیں ہو رہے،غیر ملکی قرضے اتارنے کے لئے ایمر جنسی کانفاذ کیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے

آنے والے صنعتکاروں اور تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے خوف و ہراس کی پالیسی کسی طور پر سود مند نہیں اور اس سے ٹیکس نیٹ بڑھنے کی بجائے مزید سکڑ جائے گااس لئے اس پالیسی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے اور ہر شعبے کا اعتمادبحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ اردرآمدات میںکمی خوش آئند ہے ، ہمیںگروتھ بڑھانے پر توجہ مرکوزکرنا ہوگی جس کے لئے ہر طرح کی انڈسٹری کو سہولیات اور مراعات فراہم کی جائیں۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ غیرملکی قرضوں سے چھٹکاراحاصل کئے بغیر مضبوط معیشت کے خواب کی تعبیر ممکن نہیں، قرضے اتارنے کیلئے ایمر جنسی کا نفاذ کیاجائے جس کے تحت مختلف محکموںکی واگزار کرائی جانے والی اوربے کار پڑی کھربوں روپے مالیت کی اراضی کولیز پر یا فروخت کر کے اس رقم کو قرض اتارنے کی مد میں اداکیا جائے۔ خصوصی فنڈ کا قیام عمل لایا جائے اور تمام وزارتیں اپنے اخراجات میں مزید کمی کر کے اس میں اپنا حصہ ڈالیں ،کرپٹ لوگوں سے وصول کی جانے والی رقم کو بھی اس میں مختص کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…