اسلام آباد(آن لائن)عالمی مارکیٹ میں لوہے اور سٹیل کی قیمتوں جبکہ مقامی مارکیٹ میں لوہے اور سٹیل کی مصنوعات کی طلب میں کمی سے ملک میں سریا کی قیمتوں میں 5 ہزار روپے فی ٹن کی کمی ہوئی ہے۔جے ایس گلوبل کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سست
روی کے باعث قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کا بنیادی سبب چین اور امریکہ کی تجارتی جنگ ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے نتیجہ میں لوہے اور سٹیل کی مصنوعات تیار کرنے والی مقامی صنعت نے صارفین کیلئے قیمتوں میں 5 ہزار روپے فی ٹن تک کمی کر دی ہے۔