پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے متضاد بیانات،حیرت انگیز دعوے کردیئے

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کی جانب سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے متضاد بیانات سامنے آ گئے،صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت میں بہتری جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تشویشناک قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے گزشتہ روز میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کا مسئلہ بہتری کی طرف گامزن ہے جو اچھی پیشرفت ہے۔ سابق وزیراعظم کے دل اور گردوں کا مسئلہ ہے جس کا علاج جاری ہے، انہوں نے نواز شریف کے لیے دعا کی اپیل کی۔دوسری جانب ڈاکٹر عدنان کی جانب سے ٹوئٹر پر دو ٹوئٹس کی گئیں جس میں کہا گیا کہ تمام کوششوں کے باوجود نوازشریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے،نوازشریف کے علاج کے نتیجے میں مزید طبی مشکلات پیدا ہورہی ہیں،نوازشریف کی جان بچانے کے لئے انتہائی نگہداشت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی حالت کو دیکھتے ہوئے ہنگامی نوعیت کے اقدامات درکار ہیں،نوازشریف کو جان بچانے والی ادویات دی جارہی ہیں،پلیٹ لیٹس کی تعداد اس سطح پر نہیں آرہی جہاں نوازشریف کی جان کو خطرہ نہ رہے،پلیٹس لیٹس کی مقدار مناسب سطح پر نہ ہونے سے ہارٹ اٹیک، سٹروک اوربلیڈنگ کاخطرہ موجود ہے،سٹیرائیڈز لگانے کے باوجود پلیٹ لیٹس کی تعداد پوری نہیں ہورہی۔  ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کی جانب سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے متضاد بیانات سامنے آ گئے،صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت میں بہتری جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تشویشناک قرار دیدیا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…