منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان اپنے قول کی پاسداری کریں اور وزیر ریلوے شیخ رشید کو عہدے سے برطرف کریں،وزیراعظم کو ان کی انتخابات سے پہلے کی گئی بات یاد دلا دی گئی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو تیزگام ٹرین سانحے کی تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے برطرف کریں۔ٹوئٹرپر اپنے بیان میں بلاول نے وزیراعظم کو ان کی انتخابات سے پہلے کی گئی بات یاد دلاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے قول کی پاسداری کریں اور وزیر ریلوے کو عہدے سے برطرف کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تیز گام سانحے کی فوری

تحقیقات کی جائے اور ذمہ دارران کے احتساب کو یقینی بنایا جائے۔بلاول نے کہا کہ وزیر ریلوے نے متاثرین کو سانحے کا ذمہ دار ٹھہرا کر پستی کی ایک نئی داستان رقم کی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہی وزیر ہیں جن کی نگرانی میں ٹرین کے سب سے زیادہ حادثات رونما ہوئے ہیں۔بلاول نے کہا کہ وہ جمعہ کو رحیم یار خان جارہے ہیں اور وہاں پر وہ متاثرین کی عیادت کریں گے۔ میرے خیالات اور دعائیں متاثرین اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…