جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان نے وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دیدی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی)پاکستان نے دورہ آسٹریلیا کا شاندار آغاز کرتے ہوئے وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دیدی ،میزبان الیون 6 وکٹوں پر 134 رنز بناسکی، پاکستان ٹیم نے 135 رنز کا ہدف 17.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، فخر زمان 43، کپتان بابر اعظم 34 اور حارث سہیل 32 رنز بناکر نمایاں رہے،شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مین آف دی میچ قرار پائے۔ جمعرات کو سڈنی میں کھیلے گئے ٹور میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے کپتان کرس لین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، نیتھن مکسوینی 30، کپتان کرس لین 24، ایلکس راس نے 17 رنز بنائے ۔ پاکستان کی طرف سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاداب خان نے تین جبکہ محمد عرفان، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاکستان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 78 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا۔ کپتان بابر اعظم پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 34 رنز بناکر ڈینیئل فیلنزکی گیند پر باکسٹر ہولٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، فخر زمان دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو للوڈ پوپی کی گیند پر گبسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ حارث سہیل ایک چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 32 رنز بناکر دوارشیوس کے گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، آصف علی چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے انکو دوارشیوس نے آئوٹ کیا۔ اور پاکستان نے ٹور میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ محمد رضوان 7 اور افتخار احمد 4 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، کرکٹ آسٹریلیا الیون کی طرف سے دوارشیوس نے دو، پوپی اور فیلنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ شاداب خان کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…