اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ تیز گام ایکسپریس کی وجہ سے آزادی مارچ کا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ جلسہ کل ہوگا، نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے کیا گیا ہے ،دوسری جانب مولانا فضل الرحمن نے رحیم یار خان کے قریب تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کرتے ہوئے
کہا ہے کہ ناقص منصوبہ بندی حادثات کا باعث بن رہی ہے ‘حادثات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے،سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے دکھ اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ناقص منصوبہ بندی حادثات کا باعث بن رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ پے درپے حادثات انتہائی تشویشناک ہیں حادثات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے۔