پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

آزادی مارچ کیلئے اسلام آباد میں سٹیج تیار،جلسہ گاہ میں لاکھوں افراد کے بیٹھنے کی گنجائش، کھانے پینے کا انتظام کیسے کیا جائے گا؟

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آؓباد(آن لائن) آزادی مارچ کیلئے اسلام آباد میں سٹیج تیار کر لیا گیا ہے،100ایکٹر اراضی پر مشتمل جلسہ گاہ میں لاکھوں افراد کیلئے بیٹھنے کی گنجائش ہے، جلسہ گاہ میں کرسیوں کے ساتھ ساتھ زمین پر بیٹھنے کیلئے دریاں بچھانے کا انتظام بھی کیاگیا ہے،جلسے کے شرکاء کیلئے ایک ہزار سے زائد عارضی واش رومز تیار کرنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے،تبلیغی اجتماع کے طرز پر 5،10اور 20افراد پر مشتمل گروپس اپنے کھانے پینے کا بندوبست خود کریں گے،مرکزی سٹیج کی تیاری

سمیت دیگر اخراجات راولپنڈی اور اسلام آباد کی مقامی جماعتوں کے سپرد ہے۔جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ کیلئے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں ایک سو ایکٹر اراضی پر مشتمل جلسہ گاہ کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے سٹیج کی تیاری کیلئے کنٹینرز بھی جلسہ گاہ میں پہنچا دئیے گئے ہیں جے یوآئی اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبدالمجید ہزاروی کے مطابق آزادی مارچ میں پورے ملک سے تیس سے 40لاکھ افراد شریک ہونگے اور یہ آزادی مارچ وزیراعظم کے استعفے کے جاری رہے گا انہوں نے بتایاکہ ابتدائی طور پر سوایکڑ اراضی پرگراونڈ تیار کیا گیا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید ڈیڑھ سو ایکڑ اراضی کو تیار کرنے کامنصوبہ بھی بنایا گیا ہے جے یو آئی نے تیس سے چھیالیس لاکھ لوگ لانے کادعوی کردیا۔ امیر جے یو آئی مولانا عبدالمجید ہزاروی کہتے ہیں وزیر اعظم کے استعفے تک نہیں اٹھیں گے جلسہ گاہ میں شرکاء کیلئے واش رومز کی تیاری کا کام بھی جاری ہے جلسہ گاہ کے منظمین کے مطابق ایک ہزار کے قریب عارضی واش رومز تیار کئے جائیں گے جبکہ مختلف سیکٹرز کے ٹیوب ویلز اور واٹر ٹینکرز کے زریعے بھی جلسہ گاہ تک پانی پہنچایا جائے گا ذرائع کے مطابق جے یوآئی کے مقامی عہدیداروں نے نجی کیٹرنگ کمپنی کو 55ہزار افراد کے بیٹھنے اور20ہزار افراد کے لئے کھانے کا انتظام کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…