پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

اے ایس ایف اہلکاروں کی مسافروں سے بداخلاقی، وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے ائیرپورٹ افسران کیخلاف سخت ہدایات جاری کر دیں

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے مسافروں سے بد اخلاقی کے واقعے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق

وزیراعظم عمران خان نے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ  پر اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے مسافروں سے بد اخلاقی کے واقعے کاسخت نوٹس لیا ہے اور واقعے کی عبوری رپورٹ موصول ہونے پر کابینہ ڈویڑن کو متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے ائیرپورٹ منیجر طاہر سکندر، ڈیوٹی ٹرمینل منیجر ظہیراورملک اکرم کو فوری طور پر معطل کرنے، صورتحال کو پیشہ وارانہ اندازسے نمٹنے میں ناکامی پر مذکورہ افسران کیخلاف انضباطی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نے اسٹیشن منیجر پی آئی اے اسلام آباد پرویز نصیر اور ان کی پوری ٹیم کو معطل کرنے اور ان کیخلاف انضباطی کارروائی کا بھی حکم دیا ہے، اس حوالے سے بریگیڈئیر عرفان ظفر کی سربراہی میں بورڈ آف انکوائری تشکیل دیدی گئی ہے۔ انکوائری بورڈ پاکستان آرمی ایکٹ 1952کے تحت واقعے میں ملوث اے ایس ایف اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرے گا۔ بورڈ آف انکوائری دس دنوں میں کاروائی مکمل کرے گا۔ سول ایوی ایشن، پی آئی اے اور اے ایس ایف کو فوری طور پر وزیرِ اعظم کے حکم پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…