جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

نواز شریف کبھی اس بات کی درخواست نہیں کریں گے، حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل وہ برداشت کر سکے، حمزہ شہباز کھری کھری سنا دیں

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیازی حکومت اتنا ہی ظلم کرے جتنا وہ بررداشت کر سکے، نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری عمران نیازی پر ہوگی۔گزشتہ روز نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ

احتجاج کرنا سب کا آئینی حق ہے، مولانا فضل الرحمن پر امن احتجاج کررہے ہیں  انہیں روکنا غیر جمہوری اور غیر آئینی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت انتہائی تشویشناک ہے، ڈاکٹرز ایک بیماری کا علاج کرتے ہیں تو دوسری شروع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت خرابی کی ذمہ دار حکومت ہے، حکومت اس کیس میں انصاف کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ اگر خدانخواستہ نواز شریف کو کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ داری وزیراعظم عمران خان پر ہوگی کیونکہ اس میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ ان کی وجہ سے ہی نواز شریف کی صحت اس حالت تک پہنچی ہے۔ عمران خان کے بیان کے بعد میاں نواز شریف سے طبی سہولتیں واپس لی گئیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی انتقامی سیاست کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کبھی بھی اس حکومت کو ریلیف کے لئے درخواست نہیں دیں گے۔ عدالت سے 8 ہفتے کی ضمانت ایک غنیمت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی انتقامی سیاست کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کبھی بھی اس حکومت کو ریلیف کے لئے درخواست نہیں دیں گے۔ عدالت سے 8 ہفتے کی ضمانت ایک غنیمت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…