پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

وزارت پٹرولیم اور ذیلی اداروں میں با اثر لوگوں نے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبہ التواء میں ڈالنے کیلئے سازشوں کا آغاز، حیران کن انکشافات

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزارت پٹرولیم اور اس کے ذیلی اداروں میں موجود با اثر لوگوں نے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبہ التواء میں ڈالنے کیلئے سازشیں شروع کر دیں، امریکہ اور انگلینڈ سمیت دنیا بھر میں اعلیٰ معیار کا کام کرنیوالی روس کی کمپنی TMK پر بلاجواز اعتراض لگا دیا گیا۔ روس کی کمپنی TMK پر دنیا میں کسی جگہ بھی کسی بھی نوعیت کی پابندی نہیں لیکن ذاتی مفادات کے لئے وزارت پٹرولیم اور ذیلی اداروں کے افسران نے پابندی کا ڈرامہ رچا دیا تاکہ یہ ٹھیکہ کسی من

پسند کمپنی کو دے کر پس پردہ کک بیکس لئے جا سکیں۔ معتبر ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان میں نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل کے لئے حکومت پاکستان اور روس کے ساتھ ایک دوطرفہ معاہدہ ہوا تھا اس منصوبہ کی لاگت کا 100فیصد سرمایہ روس نے ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جبکہ اس منصوبہ کا ٹھیکہ روس کی کمپنی (PAO TMK) کو دیاگیا یہ منصوبہ 2ارب ڈالر میں مکمل ہونا تھا اور سٹیل مل کے بعد پاکستان اور روس کے مابین یہ دوسرا بڑا منصوبہ مکمل ہونا تھا منصوبہ کی تکمیل سے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات مزید استوار ہونے کا بھی امکان تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی حکومت میں وزارت پٹرولیم اور اس کے ذیلی ادارہ آئی ایس جی ایس نے توانائی کے دیگر توانائی کے منصوبوں کی طرح اس منصوبہ کو بھی ناکام بنانے کا تہیہ کرلیا ہے اور منصوبہ کے تکمیل پر مامور روس کی کمپنی کو نااہل ثابت کرنے میں مصروف ہیں وزارت پٹرولیم کے حکام نے روس کی کمپنی (ٹی ایم کے) پر اعتراض کیا ہے کہ اس کمپنی پر امریکہ کی حکومت نے پابندیاں عائد کررکھی ہیں اس لئے اس کمپنی کو پاکستان میں یہ منصوبہ مکمل کرنے کا اختیار نہیں ہے تاہم کمپنی کی انتظامیہ حکومت پاکستان کی وزارت پٹرولیم کے حکام کی مبینہ الزام کی پرزور تردید کرتے ہیں کمپنی کے ذرائع نے بتایا ہے یہ کمپنی ٹی ایم کے سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو کے ساتھ متعدد مشترکہ منصوبے مکمل کرنے میں مصروف عمل ہے

جبکہ سعودی حکومت نے اس کمپنی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا ہے وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ حکام نے بتایا ہے کہ ملکی قواعد کے مطابق وزارت قانون اور انصاف سے قانونی رائے لئے بغیر کوئی حکومتی ادارہ کسی دوسرے ادارہ پر اعتراض نہیں کرسکتا اور اگراعتراض اٹھائے گئے تو اس کی قانونی حیثیت نہیں ہوگی وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ ذرائع نے بتایا ہے کہ روس کی کمپنی پر اٹھائے گئے اعتراضات کا مقصد دیگرکمپنیوں کو اس منصوبہ کا کنٹریکٹ دینا ہے اور

دیگر کمپنیوں کو اس میں لانے کے بارے میں پٹرولیم وزارت نے ابتدائی کام بھی مکمل کرلیاہے نارتھ ساؤتھ گیس منصوبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اگر اس منصوبہ کی تکمیل کی راہ میں روڑے اٹکائے گئے تو یہ قومی مفادات کے لئے زہر قاتل ثابت ہوگا اس منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان کی انڈسٹریل پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ بھی ہوگا لیکن وزارت پٹرولیم اور اس کے ذیلی ادارے اس منصوبہ کو ناکام بنانے پر تل گئے ہیں اور قومی مفادات سے کھیلنا چاہتے ہیں وزارت پٹرولیم اور اس کے حکام کے مابین اہم مذاکرات دسمبر 2019 میں ہوں گے جس میں اس منصوبہ بارے حتمی فیصلہ کئے جائینگے۔ ترجمان وزارت پٹرولیم اس اہم موضوع پر وضاحت دینے پر راضی نہیں ہے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…