اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

آزادی مارچ میں کتنے لاکھ لوگ اسلام آباد آئیں گے؟حافظ حمد اللہ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ آزادی مارچ میں پندرہ لاکھ لوگ اسلام آباد آئیں گے مگر ہم پارلیمنٹ، پی ٹی وی پر حملے نہیں کریں گے جبکہ آزادی مارچ کے مقاصد حاصل کر کے جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہاکہ مولانا کے بارے میں حکمرانوں نے کہا کہ یہ مودی اور انڈیا کے ایجنٹ ہیں اور یہ آزادی مارچ جو ہو رہا ہے

اس سے بھارت بہت خوش ہے اور فنڈز بھی مولانا کو بھارت سے مل رہے ہیں تو ایسے میں بھارتی ایجنسی مولانا فضل الرحمن کو کیوں نشانہ بنائے گی، زندگی کو خطرہ ہو یا ہمیں جیلوں میں ڈالا جائے آزادی مارچ کے جو بھی مقاصد ہیں ہم حاصل کر کے رہیں گے، ہم دعا کرتے ہیں کہ مولانا کو اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے ان پر پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ مولانا کو خطرہ ہے تو دوسری جانب ان کی سکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے، عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے لہٰذا وہ مولانا فضل الرحمان کو سکیورٹی فراہم کرے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے دس سے پندرہ لاکھ لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پندرہ لاکھ لوگ آئیں گے۔ پی ٹی آئی پندرہ سو لوگوں کے ذریعے نظام کو اڑانے کی دھمکیاں دیتے رہے مگر ہم پارلیمنٹ پر حملہ نہیں کریں گے، بلز نہیں جلائیں گے، پی ٹی وی پر حملے نہیں کریں گے، تاجر برادری کیوں ہڑتال کر رہی ہے؟ ہماری مارچ ٹھیک نہیں تو حکومت کی معیشت کی پالیسی کون سی ٹھیک ہے، معیشت کی تباہی اور ٹیکس کی بھرمار کی وجہ سے تاجر برادری آج سڑکوں پر ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…