بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

ہر طرح کی سہولیات لیکربھی جھوٹے دعوے،نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کومنفی پراپیگنڈہ پر تاکیدی لیٹر جاری،حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی جانب سے پراپیگنڈا کرنے پر تاکیدی لیٹر جاری کیا ہے جو منظر عام پر آ گیا ہے۔ نیب لاہور کی جانب سے25 اکتوبر کو ڈاکٹر عدنان کو مخاطب کرتے ہوئے لیٹر ارسال کیا گیا

جس میں مختلف حقائق پر توجہ دلائی گئی۔ڈاکٹر عدنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ کی جانب سے نیب کو ارسال خط میں کئے گئے دعوے حقائق کے برعکس اور محض ہرزہ سرائی کے علاوہ کچھ نہیں۔نیب لاہور نے باور کروایا کہ نیب سے آپ کو ہمیشہ نواز شریف کے معائنے کی اجازت ملتی رہی جس کا مکمل ریکارڈ دستیاب ہے۔آپ کو معلوم ہے کہ نیب لاہور کی جانب سے نواز شریف کو نیب میں بہترین میڈیکل سہولیات فراہم رہیں جن میں کارڈیک،ایمبولیس، ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم اور میڈیکل سے متعلقہ دیگر سہولیات شامل رہیں۔ریکارڈ کے مطابق آپ نے 11، 19 اور 21 اکتوبر کو نواز شریف کا نیب لاہور میں بذات خود جامع معائنہ کیا۔نیب کی جانب سے ہی دی گئی اجازت سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے نواز شریف کی روزانہ کی بنیاد پر دوائیں آپ خود فراہم کرتے رہے۔آپ کو نواز شریف کے خون کے نمونے اور دیگر ٹیسٹ کرانے کی سہولت آپ کی منشا ء کے مطابق فراہم رہی جس پر آپ عملدرآمد بھی کرتے رہے۔آپ کو معلوم ہے کہ نواز شریف کو گھر سے من پسند کھانا منگوانے کی فراخ دلانہ اجازت بھی دی گئی جو 11 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک وہ حاصل کرتے رہے۔ڈاکٹر عدنان کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے منحرف ہونے اور غلط معلومات فراہم کرنے پر تاکیدی لیٹر ارسال کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…