اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

نواز شریف کو کچھ ہوا تو براہ راست ذمہ داری عمران خان پر ہوگی،مسلم لیگ ن نے بڑا اعلان کردیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے انتقام اور نفرت کی وجہ سے نواز شریف اس حال کو پہنچے، اگر نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان پہنچاتو براہ راست ذمہ داری عمران خان پر ہوگی۔ منگل کوعدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالت سے کہا سزا معطلی پر اعتراض نہیں لیکن اسے وقت کی قید میں لایاجائے۔انہوں نے بتایا کہ

غالباً عدالت نے یہ کہا ہے کہ مزیدضمانت کی ضرورت ہو تو صوبائی حکومت سے رجوع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت نواز شریف کے کیس میں کسی قسم کا انصاف کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، نواز شریف کو جیل میں طبی سہولتیں ڈاکٹروں نے لازمی قرار دی تھیں۔احسن اقبال نے کہا کہ امریکا میں عمران خان نے بیان دیا تھاکہ نواز شریف سے سہولتیں واپس لوں گاجس کے بعد حکومت نے طبی سہولتیں واپس لینا شروع کردیں۔رہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان پہنچاتو براہ راست ذمہ داری عمران خان پر ہوگی کیونکہ عمران خان کے انتقام اور نفرت کی وجہ سے نواز شریف اس حال کو پہنچے۔احسن اقبال نے کہاکہ عدالت سے استدعا کی گئی کہ مکمل صحت یاب ہونے تک ضمانت دی جائے، نیب نے کہا سپریم کورٹ کی طرح مخصوص مدت کی ضمانت دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو بھی زندگی اور موت کی کشمکش پر لا کھڑا کیا ہے، جیلوں میں قید اپوزیشن قائدین پر کرپشن کا ایک روپیہ بھی ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کچھ کام کیے ہوتے تو دس لوگ بھی اس کے خلاف نہ نکلتے، اس وقت لاکھوں لوگ سڑکوں پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت پاکستان کے لئے خطرہ بن چکی ہے، نواز شریف کبھی بھی اس حکومت کو درخواست نہیں دیں گے، اس حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ امید تھی بغیر کسی تلوار کے ضمانت دی جائے گی، آٹھ ہفتے کا ریلیف ایک غنیمت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…