بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد آزادی مارچ،یہ دو مطالبات منظور ہوئے بغیر ہم ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے،جے یو آئی(ف) نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں (این این آ ئی)رہبر کمیٹی کے چیئرمین وخیبر پختونخوا کے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں مثالی اتحاد آزادی مارچ کی کامیابی کے علامت ہے ہم نے مشترکہ طور پر آزادی مارچ کے لئے جو اہداف رکھے ہیں اس پر قائم ہیں اور اس سے پیچھے نہیں ہٹے اور

یہی وجہ ہے کہ ہماری آزادی مارچ سے خوفزہ ہیں اور ان کو خوفزدہی ہونا بھی چاہئے کیونکہ آزادی مارچ کا سیلاب ان سب کو بہا کر لے جائے گا مخالفین جے یوآئی اس لئے ہمارے خلاف باتیں کررہے ہیں لیکن اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں بلکہ مزید مضبوط ہورہے ہیں وفود میں پاکستان مسلم لیگ اور دیگر جماعتیں شامل تھیں اُنہوں نے کہاکہ میری گرفتاری کی باتیں افواہ اور بے بنیا د ہیں اس میں حقیقت نام کی کوئی چیز نہیں صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی حیثیت کیا ہے وہ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادر ثابت کر رہا ہے وہ کون ہوتا ہے کہ وہ جے یو آئی اور اپوزیشن کمیٹی بارے خلا ف باتیں کررہے ہیں یہ سب کچھ وہ خود کو نمایاں کرنے کیلئے کررہے ہیں اس کے علاوہ وفاقی وزیر پرویز خٹک بھی میڈیا کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں ہم اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے ہمارا پہلا مطالبہ اب بھی وہی ہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہوجائیں غیر جانبدار اور فوری مداخلت کے بغیرنئے انتخابات کرائے جائیں وزیر اعظم کے استعفے کے بغیر مذاکرات نہیں بڑھ سکتے انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ریڈزون میں داخل نہیں ہوں گے مین کشمیر ہائی وے پر آزادی ملین مارچ کریں گے اور لائحہ عمل بھی موقع پر حالات کے مطابق تیار کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…