لاہور( آن لائن ) آسٹریلیا میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کرکٹر کا ریکارڈ نسیم شاہ کا منتظر ہے،نوجوان پیسر کی عمر اس وقت 16سال اور 256دن ہے۔سڈنی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے انھیں ٹیسٹ سیریز میں موقع دینے کا عندیہ دیا ہے، اگر نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تو طویل فارمیٹ میں ڈیبیو کرنے والے نویں کم عمر ترین کرکٹر ہوں گے، اسی کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ کیریئرکاآغاز کرنے والے کم عمر ترین پلیئر کا ریکارڈ ان کے نام پر درج ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ رواں صدی میں محمد عامر کے سوا دنیا کے کسی بھی انڈر 18کرکٹر کو
آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل نہیں ہوا، پیسر نے10۔ 2009ء میں یہاں سیریز کھیلی تھی۔ دریں اثناء 16 سالہ نسیم شاہ کو سکواڈ کا حصہ بنانے کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا میں صرف سپیڈ ہی کافی نہیں ہوتی،لائن اور لینتھ بھی ضروری ہے، اچھی بات یہ ہے کہ نوجوان پیسر کا گیند پر کنٹرول بھی اچھا ہے،وہ نئی اور پرانی گیند دونوں سے اچھی با?لنگ کرسکتے ہیں،وہ فرسٹ کلاس میچز میں اپنی صلاحیتیں منوا چکے، یہاں کی کنڈیشنز ان کیلئے سازگار ہوں گی،سب دیکھنا چاہتے ہیں کہ موقع ملنے پر کیسا پرفارم کرتے ہیں،نسیم شاہ ہمارا سرپرائز پیکیج ثابت ہوسکتے ہیں۔