پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

تاجروں نے کامیا ب ہڑتال سے ثابت کردیا عالمی مالیاتی ادارے کا ایجنڈاکسی صورت قبول نہیں ، اشرف بھٹی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدراشرف بھٹی نے کہاہے کہ تاجروں نے کامیا ب ہڑتال کر کے ثابت کردیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کا ایجنڈاکسی صورت قبول نہیں ، ایک دن کی ہڑتال سے قومی آمدن میں اربوں روپے کانقصان ہوتا ہے اور آئندہ کے فیصلے حکومتی رویے پر منحصر ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے احتجاجی کیمپ میںخطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر خالد پرویز ،محبوب سرکی

مجاہد مقصود بٹ ،رزاق ببر ،زبیر انصاری ،نعیم بادشاہ،شہزادبھٹی سمیت مختلف مارکیٹوں کے عہدیدار اوردکانوں پر کام کرنے والے ملازمین کی کثیر تعدادبھی موجودتھی۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں اور ایف بی آر کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجروں کے تمام مطالبات جائز ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لاہور سمیت دیگر شہروں کے چیمبرز نے بھی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ مسائل کو حل کیا جائے ۔ تاجروں نے کبھی ٹیکس دینے سے انکار نہیں کیا بلکہ ہم خودماضی میں مارکیٹوں کے سروے کرانے کی پیشکش کر چکے ہیں ۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ عالمی مالیاتی ادارے سے قرض کے حصول کیلئے اس کی سخت شرائط کا سارا بوجھ تاجروں پر ڈال دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی رویے کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے اور آئندہ کے فیصلے اسی کو مد نظر رکھ کر کئے جائیں گے۔ملک بھر میں لاکھوں تاجروں کے کاروبار سے نہ صرف انکے اپنے خاندانوں کا پیٹ پلتا ہے بلکہ لاکھوں افراد کو روزگار بھی میسر ہے لیکن حکومت ہمیں سراہنے کی بجائے شک کی نگاہ سے دیکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے اب مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…