اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نوازشریف کے وزن میں 8 روز کے دوران غیر معمولی کمی واقع ۔نجی ٹی وی کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہناہےکہ سابق وزیراعظم کی خراب صحت کی وجہ سے ان کا وزن کم ہوگیا۔جس وقت انہیںہسپتال میں داخل کیا گیا اس وقت ان کا وزن 107 کلو تھا جب کہ 8 روز کے دوران ان کے وزن میں 7 کلو کمی
آگئی جس کے بعد اب ان کا وزن 100 کلو رہ گیا ،ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کی پلیٹ لیٹس میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے اور اسے بڑھانے کی دوا دینے سے ان کی کڈنی میں مسائل پیدا ہورہے ہیں، اس کے علاوہ نوازشریف کو گردوں کے ساتھ، بلڈپریشر اور شوگر کا بھی مسئلہ ہے جس کے باعث ان کے وزن میں کمی واقع ہوئی ہے۔