بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

گلوکارہ نکی مناج نے خاموشی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)گزشتہ ماہ ستمبر میں موسیقی کو چھوڑنے کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کرنے والی بولڈ پرفارمنس اور متنازع رجحان رکھنے والی36سالہ گلوکارہ نکی مناج نے خاموشی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔نکی مناج کو ’فحش و بولڈ‘ پرفارمنس کرنے کے حوالے سے شہرت حاصل ہے۔

انہیں متنازع لباس پہننے سمیت نامناسب انداز میں گلوکاری کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔نکی مناج کو اپنے متنازع رجحانات کے حوالے سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، وہ ماضی میں اعتراف کر چکی ہیں کہ وہ مرد و خواتین کی جانب یکساں رجحانات رکھتی ہیں۔گزشتہ ماہ ستمبر میں انہوں نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے موسیقی کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا، تاہم جلد ہی انہوں نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔ان کی جانب سے موسیقی چھوڑنے کے اعلان پر ان کے کئی مداح مایوس دکھائی دیے جس کے کچھ دن بعد انہوں نے موسیقی میں واپس آنے کا عندیہ بھی دیا اور امید ظاہر کی کہ ان کا چوتھا البم جلد ریلیز ہوگا۔نکی مناج نے موسیقی چھوڑنے کے اعلان سے قبل ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے بوائے فرینڈ نیتھ پیری نے ان سے شادی کرنے کا لائسنس حاصل کرلیا ہے اور وہ مستقبل میں ایک ہونے کا سوچ رہے ہیں۔ نکی مناج اور نیتھ پیری کے درمیان گزشتہ ڈیڑھ سال سے تعلقات قائم تھے، اس سے قبل ان کے تعلقات امریکی گلوکار و ریپر میک مل سے تھے ۔نکی مناج نے ابتدائی کیریئر میں اعتراف کیا تھا کہ وہ دونوں مرد و خواتین میں یکساں طور پر دلچسپی لیتی ہیں۔ 36 سالہ گلوکارہ نے خاموشی سے شادی کرکے ایک مرتبہ پھر مداحوں کو حیران کردیا۔ نکی مناج نے دیرینہ بوائے فرینڈ نیتھ پیری سے شادی کی تصدیق اپنی انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…