اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف نعت خواں یوسف میمن طویل علالت کے بعدانتقال کر گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق نعت خواں یوسف میمن کے بیٹے نے بتایا کہ والد طویل عرصے سے سانس کی تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث وہ انتقال کر گئے ہیں۔اہل خانہ کے مطابق نعت خواں یوسف میمن کی نماز جنازہ کل نماز ظہر کے بعد پہاڑی مسجد شہید ملت روڈ پر ادا کی جائے گی۔نعت خواں نے دو بیٹے، ایک بیٹی اور بیوہ کو سوگواروں میں چھوڑا ۔