جمعرات‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2026 

’’تم سب کو بھی رشتہ داروں سمیت ایسے ہی گولیوں سے بھون دینگے‘‘ منہ بند رکھنے کیلئے سانحہ ساہیوال کے گواہوں کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟تہلکہ خیز انکشاف

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں دفاعی تجزیہ نگار ظفر ہلالی نے سانحہ ساہیوال کے عدالتی فیصلے پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کا اس فیصلے پر اپیل کرنا بالکل ٹھیک تھا۔میں سانحہ ساہیوال پر آئے فیصلے کو شرمناک کہوں کا۔ظفر ہلالی نے مزید کہا کہ 27لوگوں جو اس واقعے کے گواہ تھے۔

ان کو لے جایا گیا تھا۔گواہوں سے واقعے کے بارے میں پوچھا گیا تو سب خاموش ہو گئے اور کہا کہ ہم نے تو کچھ بھی نہیں دیکھا لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ پولیس والوں نے سب کو پکڑ لیا ا ور انہیں کہا کہ اگر ایک لفظ بھی بولا تو تمہارے ساتھ بھی وہی ہو گا جو ان کے ساتھ ہوا ہے۔منہ کھولنے کی صورت میں یہ تمہارے اور تمہارے رشتے داروں کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے،یہی وجہ ہے کہ گواہ بھاگ گئے اور انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ تو کچھ سنا اور نہ ہی دیکھا۔جب کہ متاثرہ خاندان بھی خوف کے دباؤ کے تحت پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ ساہیوال پچھلے دس سال میں سب سے بڑے اور افسوسناک واقعے تھے اور دونوں میں متاثرین کو انصاف نہیں ملا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے عدالتی فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کو اپیل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نے سانحہ ساہیوال پر خصوصی عدالت کے فیصلے پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ اب اس کیس کی پیروی میں استغاثہ کی کمزوری اور خامیوں کی تحقیقات کرنے سے متعلق بھی احکامات جاری کیے ہیں ۔

ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ بچوں کے سامنے دن دیہاڑے ان کے والدین کو گولیوں سے چھلنی کیا گیا,اس کی ویڈیو پوری قوم نے دیکھی ، حکومت ان معصوم بچوں کو انصاف دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی ۔ اگر ان کے خاندان سے اس کیس کا کوئی مدعی نہیں بنتا تو ریاست اس مقدمے کی مدعیت کرے گی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ساہیوال کے مقدمے میں ملوث تمام افراد کو شک کی بنا پر بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔



کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…