جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے ۔ امریکی صدر باراک اوباما کی بڑی صاحبزادی مالیا سے شادی کاایک اور خواہشمند سامنے آگیاہے

datetime 13  جون‬‮  2015 |

امریکی صدر باراک اوباما کی بڑی صاحبزادی مالیا سے شادی کاایک اور خواہشمند سامنے آگیاہے جس نے کبھی نہ ختم ہونیوالی محبت کا اظہار کردیا، یہ شخص بھی پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں اور ساتھ ہی پہلے سے دس گنا یعنی 500گائے دینے کااعلان کردیا۔چوبیس سالہ ماسئی مورن کاکہناتھاکہ وہ اوباما کی بیٹی کی محبت میں گرفتارہے اور بیٹی کا ہاتھ دینے کی شرط پر امریکی صدر کو 500گائے دینے کی پیشکش کیلئے تیار ہے ۔ مورن نے مالیا سے شادی کے پہلے خواہشمند فیلکس کپرونومٹاگی کی پیشکش مستردکردی جنہوں نے 70بھیڑوں اور 30بکریوں کی پیشکش کی تھی اوراِسے بدقسمتی کی علامت قراردیتے ہوئے کہاکہ ’میرے دوست امریکی صد ر کی صاحبزادی سے مذا ق کررہے ہیں ، آپ دنیا میں طاقتورترین انسان کی بیٹی کوصرف 50گائے کی پیشکش کیسے کرتے ہیں؟ماسئی مورن کے بڑے کے طور پرسامنے آنیوالے مسٹرکشاؤ کاکہناتھاکہ وہ رشتہ کیلئے سنجیدہ ہیں ، اس کے والدکو 500اور مزید زیادہ گائے بھی دوں گااور حتیٰ کہ رقم کی صورت میں 500گائے کی قیمت امریکہ بھی بھیجنے کو تیار ہوں ، وہ خوبصورت ہے ، میں راتو ں کو سونہیں پاتا،میں مالیا سے بہت محبت کرتاہوں ، انگریزی بولنااچھی طرح نہیں جانتالیکن یہ جانتاہوں کہ پیار کیسے کرناہے۔ماسئی کی خاندانی روایات کے مطابق کوئی بھی لڑکااپنی پسند کی شادی کیلئے خود لڑکی سے رجوع نہیں کرسکتالیکن اپنے خاندان کے بڑوں کی وساطت سے رابطہ کرسکتاہے ۔ماسئی اپنے خاندان کے بڑوں وزیرورثہ ولیم اول این ٹماما، ناروک کے گورنر ، کابینہ کے سیکریٹری اور سابق کابینہ کے طاقتورترین وزیرجوہن کین سے رابطہ کرکے قائل کرناچاہتاہے ۔ماسئی مورن کاکہناتھاکہ افریقی روایات کے مطابق وہ اوباماخاندان کو 500گائے دے گا، سسوامیں اپنی تمام مسائی زمین ، مسائی مراگیم ریزروکی زمین بھی لڑکی کا ہاتھ لینے کے لیے بیچ دے گا،دنیا کے طاقتو رترین شخص کا داماد بننے پر وہ دنیا کا خوش ترین آدمی ہوگا، اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے مالیا کی بڑی تلاش کی لیکن ناکام رہااور اب فیصلہ کیاکہ ماسئی رواج کے مطابق براہ راست اپنے خاندان کے بڑوں کو بھیجوں گا۔یادرہے کہ اوباما کی بیٹی کیلئے کینیاءسے آنیوالا یہ دوسرا رشتہ ہے ، اس سے پہلے بھی ایک وکیل کا رشتہ آچکاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…