جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

اتنی خوبصورت ہوں کہ محبت کے لیے کوئی لڑکا نہیں مل رہا، ملکہ حسن

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019 |

لندن (این این آئی)برطانیہ کی ریاست ویلز کی ملکہ حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے محبت کے لیے کوئی ڈھنگ کا لڑکا نہیں مل پا رہا۔ویلز کے شمالی شہر کانوے سے تعلق رکھنے والی سوئس نژاد ویلز کی 23 سالہ دوشیزہ جوئے اسٹارکلے نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ خوبرو ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی غلط لڑکا بھی مل سکتا ہے۔جوئے اسٹارکلے نے گزشتہ چند سال میں ریاست ویلز میں

ہونے والے کم سے کم 3 مقابلہ حسن جیتے ہیں اور وہ اپنی ذہانت، خوبصورتی اور سماجی خدمات کی وجہ سے منفرد شہرت بھی رکھتی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ خود کو خوبصورت اور خوبرو ترین کہنے والی جوئے اسٹارکلے نے حال ہی میں ’بی بی سی‘ کے ایک پروگرام سے خود کو محض اس لیے الگ کیا، کیوں کہ اس پروگرام میں شرکت کرنے والی خواتین کو میک اپ کے بغیر شامل ہونا تھا۔اس پروگرام میں 5 خوبصورت ترین لڑکیوں کو شامل کیا جاتا ہے، جنہیں میک اپ کیے بغیر کسی انجانے مرد کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع دیا جاتا ہے۔پروگرام کا مقصد نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو ظاہری خوبصورتی کے بجائے ان کے خیالات اور اندرونی خوبصورتی کے تحت ساتھی تلاش کرنے کا موقع دینا ہے۔اسی مقصد کے تحت ہی لڑکیوں کو بغیر میک اپ کے پروگرام کا حصہ بنایا جاتا ہے، تاہم جوئے اسٹارکلے نے اس پروگرام میں شامل ہونے سے محض اس لیے انکار کیا، کیوں کہ انہیں میک اپ کے بغیر شامل ہونا پڑ رہا تھا۔برطانوی ویب سائٹ ’نارتھ ویلز لائیو‘ کے مطابق جوئے اسٹارکلے کا کہنا تھا کہ وہ میک اپ کرنے پر یقین رکھتی ہیں اور وہ اس کے بغیر پروگرام میں شرکت نہیں کریں گی۔جوئے اسٹارکلے نے کہا کہ اگرچہ وہ خوبصورت ہیں، تاہم وہ ہمیشہ میک اپ کرتی ہیں، چاہیں وہ آنکھوں میں کاجل لگانا ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ میک اپ نہ کرنے کی وجہ سے انہیں غلط قسم کا لڑکا بھی محبت کے

لیے مل سکتا ہے اور وہ ان کا غلط استعمال بھی کر سکتا ہے۔ملکہ حسن رہنے والی جوئے اسٹارکلے کے مطابق اب تک انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے ان کے معیار کے مطابق محبت کے لیے کوئی لڑکا نہیں مل پایا اور انہیں یہ خدشہ ہے کہ انہیں خوبرو دیکھ کر کوئی بھی غلط آدمی ان کا دلدادہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اتنی خاص اور خوبرو ہیں کہ اچھے لڑکے ان سے ملتے وقت شرمسار ہوجاتے ہیں جب کہ ان کے ساتھ ملنے والے وہ لڑکے جو انہیں پسند نہیں آئے وہ عجیب و غریت خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…