منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے سپر سٹورز پر پاکستانی مصنوعات ڈسپلے کرائی جائیں ، کارپٹ ایسوسی ایشن

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی)روز گارکی فراہمی اور معیشت کی ترقی کیلئے چھوٹی انڈسٹری کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے ،مقامی سطح پر روزگار کے مواقع میسر نہ آنے کی وجہ سے دیہاتوں سے شہروں کی جانب نقل مکانی کی شرح میں اضافہ ہو اہے ،حکومت قالین سازی کی صنعت کی سرپرستی کر کے دیہی علاقوں میں روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نقل مکانی کو بھی روک سکتی ہے ،پاکستانی مصنوعات کی موثرمارکیٹنگ کیلئے

بیرون ممالک نمائشوںمیں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ، ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین شیخ عامر خالد، سینئر مرکزی رہنما عبداللطیف ملک،سینئر ممبرریاض احمداور سعید خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میںکارپٹ انڈسٹری کو درپیش مشکلات اور ان کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔ اسلم طاہر نے کہا کہ قالین سازی ایسی صنعت ہے جس کا توانائی کے حصول کیلئے حکومت پر کوئی بوجھ نہیں بلکہ اس کا روزگار کی فراہمی کے ساتھ برآمدات میں بھی حصہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ برآمدات کے فروغ کیلئے حکومت تعاون فراہم کرے اور مختلف ممالک کے ساتھ نجی سطح پر وفود کے تبادلوں کویقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک پاکستان کے سفارتخا نے مقامی درآمدکنندگان سے ملاقاتیں کریں اوروہاں کے سپر سٹورز پر پاکستانی مصنوعات ڈسپلے کرائی جائیں ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…