پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف سے متعلق اہم اور بڑے فیصلوں کی منظوری دیدی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے پارٹی آئین میں ترمیم اور نئے تنظیمی ڈھانچے کی باضابطہ منظوری دے دی ۔ پیر کو وزیراعظم کی منظوری سے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ سیف اللہ نیازی نے کہاکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ریجن کی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل کا اعلان کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ

سندھ میں ریجنز کی تشکیل کیلئے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے،آزادکشمیر میں تمام ڈویڑنز پر مشتمل ایک ریجن قائم کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے ریجن میں گلگت بلتستان کی تمام ڈویڑنز شامل ہوں گی۔انہوںنے کہاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے بھی ریجنل ڈھانچے کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد ریجن قومی اسمبلی کے حلقوں کے مطابق 3 اضلاع پر مشتمل ہوگا، صوبہ پنجاب کو شمالی، مرکزی اور جنوبی پنجاب نامی 3 ریجنز میں تقسیم کیا ہے۔سیف اللہ خان نیازی  نے کہاکہ خیبرپختونخوا کو مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور جنوبی پختونخوا نامی 4 ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کیلئے شمال مشرقی، جنوب مشرقی، شمال مغربی اور جنوب مغربی ریجنز کی تشکیل کی منظوری دی ہے۔انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزادجموں و کشمیر کی علاقائی حدود میں کوئی تبدیلی نہیں کررہے، ان علاقوں میں موجودہ تنظیمی ڈھانچہ بدستور فرائض سرانجام دے گا مگر صوبے کی بجائے “ریجن” کا نام اور افعال استعمال کرے گا۔انہوںنے کہاکہ ان چاروں علاقوں کی تنطیمیں آئین میں دیے گئے طریقہ کار کے مطابق ضلعی گورننگ باڈیز کی تقرریاں عمل میں لائیں۔انہوںنے کہاکہ سیکرٹری او آئی سی مرکزی مجلس عاملہ سے منظوری شدہ او آئی سی بائی لاز کی روشنی میں تنظیمی سرگرمیاں آگے بڑھائیں، سیکرٹری اوآئی سی تمام ریجنز کیلئے ڈپٹی سیکرٹریز کی تقرریوں کا عمل مکمل کریں۔‎

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…