پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

نجی سکولوں کی فیسوں کا معاملہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے اہم ریمارکس دیدیئے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی سکولوں کی فیسوں کے معاملے پر پیرا کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی ۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پرائیویٹ سکولز، پیرا اور طلبہ کے والدین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دور ان سماعت ہائی کورٹ نے پیرا کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کرانے کے لیے

مہلت کی استدعا منظور کرلی ۔ وکیل والدین نے کہاکہ سکول انتظامیہ کو ہدیئت کی جائے کہ وہ طلبہ کو ہراساں نہ کرے، سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکول کی حاضری نہیں فیس ادائیگی زیادہ اہم ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ مجھے والدین کی تشویش کا احساس ہے ، میں نے پیرا کی تمام کارروائی روکی ہوئی ہے، مزید تاخیر نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ اس معاملے پر سماعت 30 اکتوبر کو رکھ لیتے ہیں۔ جہانگیر ایڈووکیٹ نے کہاکہ یہ نہ ہو کہ 30 اکتوبر کو دھرنے کی وجہ سے معاملہ مزید التوا میں چلا جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آپ نے تو دھرنے میں نہیں جانا نا؟ وکیل والدین نے کہاکہ فیس کا مسئلہ نہیں تھا اس کے باوجود ایک دن بچوں کو سکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ دے دیا گیا۔وکیل نے کہاکہ پیرا کو درخواست دی مگر انہوں نے بھی اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کی اس لیے رٹ پٹیشن دائر کی گئی۔ وکیل نے کہاکہ تعلیم کا حصول بچے کا بنیادی حق ہے جس سے اسے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 30اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…