اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی چارسدہ کے اہم خاندان کا جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت کا اعلان ،نجی ٹی وی کے مطابق سابق ضلعی ناظم چارسدہ نصیر محمد خان جے یو آئی (ف) میں شامل ہوگئے۔نصیر محمد خان
سابق وفاقی وزیر نثار محمد خان کے فرزند اور تحریک انصاف کے رہنما فضل محمد خانکے بھائی ہیں۔دوسری جانب حکومت کےساتھ مذاکرات کافیصلہ رہبرکمیٹی کریگی، رہبرکمیٹی کااجلاس 22 اکتوبرکواسلام آبادمیں طلب کیا گیا ہے۔