نیو یارک (این این آئی)امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا پرفارمنس کے دوران سٹیج نے نیچے آگریں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیڈی گاگا کا لاس ویگاس میں کنسرٹ جاری تھا کہ اس دوران انہوں نے ایک مداح کو سٹیج پر مدعو کیا جس نے گلوکارہ کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ اس دوران تواز برقرار نہ رکھ سکا اور لیڈی گاگا کو لے کر سٹیج سے نیچے گر گیا۔اس حوالے سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر آنیوالے
شخص نے لیڈی گاگا کو گود میں اٹھایا اور اچھل کود کرنے کی کوشش کی تاہم اس دوران گلوکارہ اور ان کا مداح دونوں ہی اپنا توازن کھو بیٹھے اور اسٹیج کے کنارے عوام میں جاگرے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد گلوکارہ کے کندھے کے پٹھوں میں تکلیف ہوگئی تاہم وہ واقعے کے فوری بعد دوبارہ اسٹیج پر آگئیں۔حادثے سے متعلق بات کرتے ہوئے لیڈی گاگا نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور یہ پہلی بار نہیں کہ وہ اسٹیج سے گری ہیں۔