جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شمون عباسی کی فلم ’’دْرج ‘‘کو نمائش کی اجازت مل گئی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مرکزی سنسر بورڈ نے اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی کی فلم ’دْرج‘ کو ری ویو کے بعد پاس کر دیا۔آدم خور انسانوں کی کہانی پر مبنی فلم ’دْرج‘ کو شمعون عباسی اور پروڈکشن ٹیم نے حقیقی رنگ دینے کیلئے کئی ماہ ریسرچ کی اور انہوں نے کافی وقت دنیا سے الگ تھلگ غاروں میں رہنے والے انسانوں کے ساتھ گزارا تاکہ اِن کے طرز زندگی کو صحیح روپ میں دکھا سکیں۔فلم کی نمائش 18 اکتوبر کو ہونا تھی مگر گزشتہ

دنوں مرکزی و صوبائی سینسرز بورڈز کی جانب فلم کو روک دیا گیا۔سنسر بورڈز کی جانب سے پابندی کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی گئی تھی تاہم رپورٹس کے مطابق بورڈز کو فلم میں خوفناک مناظر اور مکالموں پر اعتراض تھا۔فلم ’دْرج‘ پر پابندی کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کئی اداکاروں نے اسے بھی آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ تاہم، اب فلم کو مرکزی سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد اب فلم کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…