جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان سےملنے والی محبتیں سمیٹ کر جارہے ہیں ، کبھی نہیں بھولیں گے برطانوی شاہی جوڑا 5 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پانچ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس برطانیہ لوٹ گئے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔شاہی جوڑے دورے سے متعلق کہا ہے کہ وہ پاکستان سے محبتیں سمیٹ کر جا رہے ہیں۔اس دوران انہوں نے اسلام آباد، لاہور اور شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مقامات کی سیر کی۔اس موقع پر شاہی جوڑے نے مختلف تقریبات میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔اس دوران شاہی جوڑا پاکستان کے ثقافتی رنگوں میں نظر آیا جسے پاکستانی مداحوں نے خوب

سراہا۔دورے پر برطانوی شاہی جوڑے نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر نامور شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں اور اسے خوش آئند قرار دیا۔برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد سے اپنے خصوصی طیارے میں وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گیا ہے جہاں ان کو پاکستانی اعلی حکام اور برطانوی ہائی کمیشن کے اہلکاروں نے رخصت کیا۔ واضح رہے برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے دورہ لاہورمیں ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا، شاہی جوڑے نے تین یتیم بچوں کے ہمراہ ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…