اسلام آباد (این این آئی)مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ کے حوالے سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی فہرست تیار کرلی گئی ، وزیر دفاع پرویز خٹک نے منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھیج دیئے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے مجوزہ ناموں کی فہرست وزیراعظم کو بھجوا دی،وزیراعظم عمران خان کمیٹی کے حتمی ناموں کی منظوری دیں گے۔ ذرائع کے مطاق مذاکراتی کمیٹی میں صوبوں کے
ارکان کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،مجوزہ ناموں میں صوبائی ارکان کے نام بھی تجویز کیئے گئے ہیں ،مذاکراتی کمیٹی کے ناموں پر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی، محمد میاں سومرو، اسد عمر سمیت دیگر نام تجویز کئے گئے ہیں ، ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور سینٹر فدا خان کا نام بھی تجویز کیا گیا ۔