شاہی جوڑے کا دورہ دنیا کو پاکستان کی مثبت پہچان کرائے گا : مہوش حیات

18  اکتوبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی) تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات نے برطانوی شاہی مہمان کی آمد پر کہا کہ شاہی جوڑے کا دورہ دنیا بھر کو پاکستان کی اصل مثبت پہچان کرائے گا۔برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہیں۔ دورے کے موقع پر انہوں نے وزیر اعظم اور صدر پاکستان سے بھی ملاقات کی اور کئی جگہوں کا دورہ بھی کیا۔ تاہم گزشتہ روز یہ جوڑا قومی یادگار پہنچا جہاں ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔مہوش حیات نے بھی گزشتہ روز دیئے جانے والے عشائیے میں شرکت کی اور برطانوی جوڑے سے ملاقات بھی کی تاہم اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کیویب

سائٹ انسٹام گرام پر ایک تصویر جاری کی جس میں وہ اور شہزادہ ولیم گفتگو میں مصروف ہیں ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ برطانوی جوڑے سے ملنا میرے لئے اعزاز کی بات تھی۔ ولیم حقیقی زندگی کے شہزادے ہیں اور اْن کی آمد پر میں کافی پر جوش ہوں۔مہوش حیات نے کہا کہ جوڑے کی پاکستان آمد دنیا بھر کو پاکستان کی اصل مثبت پہچان کرائے گا ناکہ وہ نہیں جو میڈیا ماضی میں پاکستان سے متعلق دکھاتا رہا۔واضح رہے برطانوی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن 5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے‘ گزشتہ 10 سال میں کسی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…