جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

احسن خان کی مزاحیہ فلم’ ’پردے میں رہنے دو‘‘ میں انٹری

datetime 18  اکتوبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) اداکار احسن خان نے مزاحیہ ڈرامہ فیچر فلم ’پردے میں رہنے دو‘ میں انٹری کی تیاریاں مکمل کرلیں۔انڈسٹری میں ورسٹائل اداکار سمجھے جانے والے احسن خان ڈرامہ اور فلم کے بعد میزبانی کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ پر کشش نظر آنے والے احسن خان کی اداکاری انتہائی جان دار ہے اور وہ اب تک متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔کامیڈی تھرلر فلم ’چھپن چھپائی ‘ کے بعد احسن خان ان دنوں فلم ’رہبرا‘ اور مومنہ درید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ پٹخ دے‘

کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم اداکار نے اب کامیڈی ڈرامہ فیچر فلم ’ پردے میں رہنے دو‘ میں بھی کام کرنے کی ٹھان لی ہے۔احسن خان نے فلم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’پردے میں رہنے دو‘ محسن علی کی ہدایت کاری میں بنائی جا رہی ہے جوکہ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی کہانی میں سماجی پیغام چھپا ہوا ہے۔ میرے خیال میں اس سے قبل ایسا پیغام کسی ڈرامہ یا فلم میں نہیں دکھایا گیا ہوگا۔واضح رہے کہ فلم’ ’پردے میں رہنے دو‘‘ اگلے سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…