اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی فوج باز نہ آئی ، پاکستان کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ گولہ باری ،2 افرادزخمی ،7 مکانات تباہ، تعلیمی ادارے اور بازار بند پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی، بھارتی گنوں کو سانپ سونگھ گیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چناری(آن لائن)بھارتی فوج کی وادی لیپاء کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری، دو افرادزخمی ،سات مکانات تباہ ،تعلیمی ادارے اور بازار بند،تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح تقریباً چھ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی،ہٹیاں بالا کے سرحدی دیہاتوں لبگراں ،سد پورہ اور انٹلیاں پر بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں انور ولد محمد یعقوب،محمد عمر ولد عبدالجلیل ساکنان لبگراں زخمی ہو گئے جنہیں

ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جبکہ عارف ولد بوستان ،بوستان ولد محمد اکبر،محمد رفیع ولد بوستان،حبیب اللہ ولد میاں عبداللہ،خورشید ولد میاں عبداللہ،سلطان ولد احمد لون اور محمد شفیق ولد محمد سیلمان ساکنان سد پورہ کے رہائشی مکانات تباہ ہو گئے ۔بھارتی گولہ باری کے باعث بدھ کے روز وادی لیپاء کے تمام چھوٹے بڑے بازار اور تعلیمی ادارے بند رہے پاک فوج نےموثر جواب دیتے ہوئے بھارتی گنوں کو خاموش کروا دیا جس کے بعد مقامی آبادی نے سکھ کا سانس لیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…