اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ خارج کردیا گیا،عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ایفیڈرین کیس میں سزایافتہ حنیف عباسی نے دائرکیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی ملک شفیق احمد نے دعویٰ خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ خارج کردیا، عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ایفیڈرین کیس میں سزایافتہ حنیف عباسی کی طرف سے دائرکیا تھا۔تاہم ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی ملک شفیق احمدنے دعویٰ خارج کرنے کا
فیصلہ سنا دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وکیل شاہد گوندل عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ حنیف عباسی ایفیڈرین کیس میں عدالت سے سزا یافتہ ہے۔ اس لیے سزا یافتہ مجرم کسی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیسے دائر کرسکتا ہے؟عمران خان کی حنیف عباسی کے خلاف گفتگو قانونی تھی۔قانون کے مطابق گفتگو کرنے سے کسی کی ہتک عزت نہیں ہوتی۔سزا یافتہ شخص کی ضمانت ہونے سے جرم ختم نہیں ہوسکتا۔حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان کیخلاف دعویٰ دھرنے کے دنوں میں 2014ء میں دائر کیا گیا۔