نوکریوں کے حوالے سے بیان،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ایک اور یوٹرن،ترجمان نے حیرت انگیز وضاحت جاری کردی

15  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)فاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ترجمان نے کہا ہے کہ نوکریوں کے حوالے سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان کو سیاق و سباق کے بغیر پیش کیا گیا ہے۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ بیان کا مطلب حکومت کی پالیسیز کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے،ملک میں صنعت و تجارت کو فروغ دینا ہے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین

ترجیح معیشت کے استحکام کے لیئے ایک سازگار ماحول بنانا ہے جس میں صنعت و تجارت کو فروغ ملے۔فواد چوہدری کے مطابق فواد چوہدری نے ان اداروں کو ختم کرنے کی بات کی جن کا معیشت کے استحکام میں کوء کردار نہیں بلکہ ایسے ادارے معیشت پر بوجھ ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ ایسے اداروں کو ختم کرنا اور حکومت کے حجم کو کم کرنا تحریک انصاف کی حکومت کی کفایت شعاری مہم کا حصہ ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ جدید جمہوری دور میں حکومتی حجم کو کم سے کم رکھنے کا رجحان بڑھ رہا ہے تاکہ معیشت پر سے بوجھ کم کیا جاسکے،واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وضاحت کی تھی کہ نوکریا ں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے،یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ 70 کی دہائی کی سوچ تھی کہ نوکریوں کے لئے حکومت کی طرف دیکھا جائے، اب نجی شعبہ نوکریاں دیتا ہے، حکومت کی ذمہ داری ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جہاں لوگوں کو روزگار میسر ہوں۔بعدازاں ٹوئٹر پر اپنے بیان کی وضاحت میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کہا تھا کہ نوکریاں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے، حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں، یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…