پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

فضل الرحمن کی گرفتاری کی صورت میں آزادی مارچ کی قیادت کون سنبھالے گا؟اہم فیصلے کرلئے گئے ،ن لیگ ،پی پی قیادت کو آگاہ کردیا گیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس میں سیاسی جماعتوں کو شریک ہونے کی دعوت بھی دی گئی جس پر مسلم لیگ ن کی جانب سے مولانا کو آزادی مارچ اور دھرنے کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) دھرنے کا پلان آئندہ چند روز میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کے حوالے کر دے گی جبکہ کل ہونے والے اجلاس میں جے یو آئی ف کے اہم رہنما مارچ کا روٹ بھی طے کریں گے ۔ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری کی زیر صدارت کل اسلا م آباد میں اجلاس میں جمعیت دھرنے کاپلان ابتدائی سطح پر کل تیار کرلے گی ،پلان مرتب کرنے کے لیے چاروں صوبوں کے جنرل سیکرٹریز کو طلب کرلیا گیا ہے ۔اجلاس میں مارچ کا روٹ بھی مرتب کیا جائے گا ۔ پلان میں سب سے زیادہ اہمیت روٹ کو دی جائے گی ، اس کے علاوہ شرکا کے قیام و طعام ،موسمی اثرات ،ذرائع آمد و رفت کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔دھرنا پلان پر دیگر اپوزیشن پارٹیوں سے تجاویز طلب کرکے ترمیم کے بعد پلان کو حتمی شکل دیکر اس پرعمل کا آغاز کیا جائے گا ۔علاوہ ازیں سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان اپنی گرفتاری کی صورت میں دھرنے کے لیے قیادت کے لیے متبادل قائد کا نام بھی جلد تجویز کریں گے ۔اپوزیشن جماعتوں کے شریک ہونے کے باوجود دھرنے کی قیادت جمعیت علمائے اسلام ف کے پاس ہی رہے گی۔

جمعیت علمائے اسلام ف نے باضابطہ طو رپر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو آگاہ کیا کہ دھرنا پلان کوجس حدتک ہو سکے خفیہ رکھا جائے ، اس بارے میں اگر ہماری پہلی حکمت عملی ناکام ہوگئی تو ہم دوسری حکمت عملی پر کام کریں گے ، ہم تین پلان بنائیں گے اور حالات کے مطابق فیصلہ کریں گے کہ کس پلان پر عمل کرنا ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں کویہ بھی بتایا جائے گا کہ کون رابطہ کار کا کردار ادا کرے گا ۔ خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام آزادی مارچ اور دھرنے کا کریڈٹ خود لینا چاہتی ہے تاکہ حکومت کو نقصان پہنچنے کی صورت میں اپنا ڈنکا بجواسکے یہی وجہ ہے کہ مولانا دھرنے کی قیادت اپنے پاس ہی رکھیں گے جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتیں مولانا کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…