اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

آصف زرداری کی جان کو خطرہ،جیل میں ذاتی اٹینڈنٹ اور جیل کے باہر ”خیمہ“ لگانے کا عندیہ دیدیا،احتساب عدالت میں درخواست دائر

datetime 14  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی) سابق صدر آصف زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی جان کو خطرہ ہے، جیل میں طبی سہولیات ملنا آصف زرداری کا حق ہے۔

پیر کو آصف زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے سابق صدر کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی، لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی جان کو خطرہ ہے۔ جیل میں طبی سہولیات ملنا آصف زرداری کا حق ہے۔وکیل نے کہا کہ زرداری اس حکومت سے کچھ بھی نہیں لینا چاہتے لیکن جو قانونی حق ہے وہ دیا جائے،ہم نے ضیا الحق سے بھی معافی نہیں مانگی تھی، عدالتی ریلیف ہمارا حق ہے۔انہوں نے کہاکہ زرداری صاحب کو دل کی تکلیف ہوئی تو یہ لوگ اسپتال نہیں پہنچا سکیں گے، اڈیالہ جیل سے اسپتال تک ڈیڑھ گھنٹہ لگ جاتا ہے، میڈیکل بورڈ نے طبی سہولیات کے لئے زرداری کو پمز منتقل کرنے کا کہا، یہ لوگ ایک دن پمز لیکر گئے دوسرے دن واپس جیل لے گئے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ جب تک زرداری جیل میں ذاتی اٹینڈینٹ ساتھ رکھنے کی اجازت بھی دیں۔ ہمارے لوگ جیل کے باہر اپنا خیمہ لگا لیں گے، صرف صبح اور شام اندر جا کر چیک کریں گے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔  آصف زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی جان کو خطرہ ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…