لاہور( این این آئی)حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے تناظر میں اتحادیوں کو اعتماد میں لیکر حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف نے جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کے حوالے سے ابتدائی مشاورت
کر کے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ جہانگیر خان ترین نے پہلے مرحلے میں اتحادیوں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں اور اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان بھی اتحادی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کر کے انہیں جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ پر حکمت عملی کے لئے اعتماد میں لیں گے۔