اسلام آباد (این این آئی)جسٹس قاضی فائز کیخلاف صدارتی ریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل کے جواب پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اعتراضات عدالت عظمیٰ میں جمع کرادیئے۔ اعتراض میں کہاگیاکہ کونسل کی جانب سے اٹارنی جنرل کا جواب جمع کرانا خلاف ورزی ہے۔جواب میں کہاگیاکہ کونسل کو اختیار حاصل نہیں تھا کہ اٹارنی جنرل کو جواب جمع کرانے کی زمہ داری دیتی ۔ جواب میں کہاگیاکہ کونسل کی جانب سے اٹارنی جنرل کو
اپنا وکیل تفویض کرنا آئین کی شق 100 کی خلاف ورزی ہے ۔ اعتراض میں کہاگیاکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان فیڈرل گورنمنٹ کی نمائندگی کر تے ہیں، اٹارنی جنرل کو ایسی کارروائی میں ملوث نہیں ہونا چاہیے جس کے لئے حکومت نے انہیں مختص نہیں کیا۔ جواب میں کہاگیاکہ الزامات پر سپریم جوڈیشل کونسل اورسیکریٹری کی جانب سے مناسب جواب نہ آنے کی صورت میں الزامات کو تسلیم شدہ تصور کیا جائے۔