جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

مذاکرات کا وقت ختم ہو گیا، ڈنڈوں کے بارے میں کوئی قانون ہو تو بتائے، پورے ملک کی پولیس،فورسز کو اتنا مصروف کر دینگے کہ وہ توبہ کرینگے،مولانا فضل الرحمان کھل کرسامنے آگئے،دھماکہ خیز اعلان

datetime 13  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جتنا حکومت ہمیں چلینج کرے گی ہمارے حوصلے مزیدمضبوط ہوں گے، ڈنڈوں کے بارے میں کوئی قانون ہو تو بتائے، آج کوئی پستول چاقو تک نہیں تھا۔مولانا فضل الرحمان نے بلور ہاؤس میں اے این پی کے سینئر رہنماء غلام احمدبلور سے ملاقات کی۔میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ حاجی غلام بلور کے ساتھ بہت پرانا رشتہ ہے،

معلوم ہوا کے کہ میری کوئی خبر میڈیا پر نہیں چل رہی، لگتا ہے پیمرا نے پابندی لگائی ہے،  صحافیوں کومخاطب کرتے ہوئے مولانا کاکہنا تھا کہ آپ سب میڈیا نمائندے ہیں، اور دن رات ڈیوٹی کرتے ہیں، میں تمام میڈیا رپورٹرز کو آزادی مارچ کا حصہ بننے کی دعوت دیتا ہوں، صحافی بھی اس مارچ کا حصہ بنیں، اے این پی نے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ ڈنڈوں کے  بارے میں کوئی قانون ہو تو بتائے، آج کوئی پستول چاقو تک نہیں تھا، جتنا حکومت ہمیں چلینج کرئے گی ہمارے حوصلے مزید مظبوط ہوں گے، اگر ہم میں سے کسی کو گرفتار کیا گیا تو پھر پلان بی پر عمل ہو گا، ہمارا پلان بھی اس سے بھی زیادہ خطرناک ہو گا، ہم مکمل پر امن ہیں، ہمیں چھیڑنے کی کوشش نہ کی جائے، حکومت ہماری ازباتوں کو سنجیدہ نہیں لے رہے تھے، اب کیوں خاموش ہیں۔ہمارا فیصلہ فیصلہ ہے، اب مذاکرات کا وقت ختم ہو گیا، پورے ملک کی پولیس اور فورسز کو ہم اتنا مصروف کر دیں گے کہ وہ توبہ کریں گے،اس موقع پر غلام احمدبلور کاکہنا تھا کہ ہماری پارٹی نے فیصلہ کر لیا ہے آزادی مارچ میں بھرپورشرکت کریں گے۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جتنا حکومت ہمیں چلینج کرے گی ہمارے حوصلے مزیدمضبوط ہوں گے، ڈنڈوں کے بارے میں کوئی قانون ہو تو بتائے، آج کوئی پستول چاقو تک نہیں تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…