پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی ٹیم پریکٹس میچ میں 247 رنز پر آوٹ

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوزڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے پہلے ایک تین روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 247 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر سری لنکا بورڈ پریزیڈنٹ الیون کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور سات کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ اور 39 کے مجموعی سکور پر اظہر علی آو¿ٹ ہو گئے۔دونوں نے بالترتیب تین اور 12 رنزبنائے۔ ابتدائی نقصان کے بعد یونس خان اور احمد شہزاد کی شراکت داری میں سکور 152 رنز پر پہنچا تو یونس خان 64 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔اس کے فوراً بعد احمد شہزاد بھی 82 رنز پر آوٹ ہو گئے اور اس وقت مجموعی سکور 176 تھا، تاہم بعد میں آنے والے بلے باز ٹیم کے سکور کو زیادہ نہیں بڑھا سکے۔ کپتان مصباح نے 15 جبکہ اسد شفیق نے 27 رنز بنائے۔سری لنکا پریزیڈنٹ الیون کی جانب وریندرے نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔کپتان مصباح نے 15 جبکہ اسد شفیق نے 27 رنز بنائے ۔جواب میں سری لنکا پریزیڈنٹ الیون کی اننگز کا آغاز بھی متاثر کن نہیں رہا اور صفر کے مجموعی سکور پر اوپنر کرونارتنے جنید خان کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے۔پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک سی ایل بی پی کا مجموعی سکور ایک وکٹ کے نقصان پر 44 رنز تھا۔پاکستانی ٹیم سری لنکا میں تین ٹیسٹ پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے گی۔یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم نے آخری بار سری لنکا کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز 2006 میں انضمام الحق کی قیادت میں جیتی تھی۔ اس کے بعد سے دونوں ٹیموں کے درمیان چھ ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں جن میں سے سری لنکا نے اپنے ملک میں تینوں ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں۔پاکستان نے 2011 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز جیتی جبکہ دو ٹیسٹ سیریز برابر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…