ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ایرانی کمپنی نے آئل ٹینکر پر سعودی عرب سے حملے کے دعویٰ کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)نیشنل ایرانی آئل کمپنی (این آئی او سی) نے سعودی جانب سے میزائل کے ذریعہ اپنے ٹینکر کو نشانہ بنانے کے بارے میں ایرانی وزارت خارجہ کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی ٹینکر کو سعودی سرزمین سے میزائل سے نشانہ بنانے کی خبر کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے نے نیشنل آئل کمپنی کے باخبر ذرائع کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ بحیرہ احمر میں سبیٹی آئل ٹینکر کو سعودی عرب سے نشانہ بنایا گیا۔ایجنسی نے مزید کہا کہ اس واقعے سے متعلق تازہ ترین

پیشرفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکے کے بعد جہاز سے تیل بہنا شروع ہوگیا تھا تاہم ایک دوسرے ذرائع نے تیل کے اخراج کی تردید کی ہے اور کہا کہ جہاز سلامت ہے۔ایک اور ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکہ آئل ٹینکر کے اندر ہوا ہے، جہاز پر کسی قسم کا دھواں اٹھتا یا تیل کے بہائو کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے، بلکہ اس کے برعکس جہاز مکمل طور پر محفوظ ہے۔ناسا کے ذریعہ لی گئی تصاویر سمیت جمع کی گئی تمام معلومات کی بنا پر کوئی دھواں، آگ، تیل کا پھیلنا، یا یہاں تک کہ کوئی امدادی کام نہیں دیکھا گیا۔اس کے برعکس، ایرانی ٹینکر معمول کی رفتار سے سفر کررہا تھا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…