پشاور(این این آئی)افغان قونصل جنرل نے کہا ہے کہ پشاور میں افغان قونصل خانہ بند کر دیا گیا ہے۔افغان قونصل جنرل محمد ہاشم نیازی نے کہا کہ افغان ملکیتی مارکیٹ سے جھنڈا اتارا گیا، دوکانداروں کو ماراگیا اس لیے ہم نے قونصل خانہ بند کردیا ہے، ہم نے پچھلی بار بھی جھنڈا اتارے جانے پر کہا تھا
اگر یہ جھنڈا دوبارہ اتارا گیا تو قونصل خانہ بند کردیں گے۔افغان قونصل جنرل کے مطابق ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، حالات حساس ہیں، ایسے وقت میں ایسا نہی کرنا چاہئے تھا، قبضہ مافیا کو روکا جائے، پاکستان کو فیصلہ واپس لینا چاہئے اور اس کا سفارتی سطح پر حل تلاش کرنا چاہیے۔