ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کہیں پاکستان رافیل طیارے ہی تباہ نہ کردے،بھارتی وزیر داخلہ نےڈر کے مارے ان کی حفاظت کیلئے پوجا شروع کردی’’رکشا سوتر ‘‘باندھ دیا، پاکستانیوں کے دلچسپ تبصرے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کی جانب سے پہلا رافیل طیارہ بھارت پہنچ گیا جسے گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کے سپرد کیا گیا۔لیکن رافیل طیارہ بھارت پہنچتے ہی بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے رافیل طیارے کی پوجا شروع کر دی۔جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

جس میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کورافیل طیارے کی آمد پر پوجا کی تیاری کرتے دیکھا گیا ہے۔رافیل طیارے کو رکشا سوتر باندھنے کی بھی تیاری کی گئی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی طیارے کی رکشا کے لیے پوجا کی گئی۔پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں،چونکہ گزشتہ کچھ عرصہ میں بھارت کے کئی طیارے تباہ ہو چکے ہیں جب کہ پاکستان بھی 27فروری کو بھارت کا ایک طیارہ گرا چکا ہے۔اسی تناظر میں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پائلٹ بھارت کو ملنے والا 90 ملین ڈالرز کا رافیل کہیں تباہ نہ کر دیں اسی لیے فرانس سے رافیل طیارہ ملتے ہی بھارتی وزیر کیسے پوجا پاٹ کر رہے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ جو مرضی ہے کرلیں لیکن ہمارے شاہین ان کو نہیں چھوڑیں گے۔ایک صارف نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فرانس میں کہا مجھے خوشی ہے کہ رافیل کی ڈلیوری وقت پر ہو رہی ہے اور امید ہے کہ یہ ہماری فضائیہ کی طاقت میں اضافہ کرے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ آج انڈیا اور فرانس کے سیاسی اشتراک کے ایک نئے دور میں رافیل جنگجو طیارے میں پرواز کروں گا جو ایک اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رافیل ایک فرانسیسی لفظ ہے جس کا مطلب آندھی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ اپنے نام کی طرح ہی انڈین فضائیہ کو مضبوط کرے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…