ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بحیرہ عرب میں ڈپریشن بننے کے امکانات موجود محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو خبر دار کردیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرا چی(آن لائن)محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا ہے کہ مغربی ہواوں کا سسٹم سندھ سے نکل چکا ہے جس کے بعد اب شہر میں مزید بارش کا امکان نہیں ہے مگر آنے والے دنوں میں بحیرہ عرب میں ڈپریشن بن سکتے ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اکتوبر میں دوپہر کے وقت دھوپ زیادہ رہے گی اور شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، تاہم رات میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے سے خنکی محسوس کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی ڈیٹا کے مطابق اکتوبر کا 30 سالہ اوسط کم سے کم درجہ

حرارت 21 اعشاریہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے، مگر اس برس اکتوبر گرم رہ سکتا ہے لیکن ہیٹ ویو آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ان دنوں میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، گزشتہ سال گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی تھی، جبکہ پچھلے دو سال سے اکتوبر کے ان دنوں میں ہیٹ ویو رہی ہے، تاہم رواں ماہ حالیہ دنوں کی خنکی غیر معمولی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوسٹ مون سون سیزن ہے، اس میں بحیرہ عرب میں سائیکلونک سرگرمیاں ہوسکتی ہیں اور آنے والے دنوں میں بحیرہ عرب میں ڈپریشن بھی بن سکتے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…