سرگودھا( آن لائن)سرگودھا میڈیکل کالج میں پیدائشی نابینا لڑکی 16 سالہ سویرا سمیت 5 مریضوں کی آنکھوں کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔سرگودھا میڈیکل کالج اور این جی او کے تعاون سے 5 مستحق مریضوں کے کارنیا کا آپریشن کیا گیا ان میں 16سالہ سویرا بھی شامل تھی ، سویرا پیدائشی طور پر بینائی سے محروم تھی تاہم کامیاب آپریشن کے بعد آنکھوں کی پٹی کھلتے ہی سامنے ماں کا چہرہ دیکھا تو اس کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔16 سالہ بعد بینائی بحال
ہونے پر نہ صرف سویرابلکہ اس کی ماں بھی بے پناہ خوش تھی ، اس موقع پر سویرہ نے کہا کہ میں پہلے خوبصورت پھولوں کی خوشبو سونگھ سکتی تھی اب دیکھ بھی سکوں گی۔ کامیاب آپریشن کے بعد سویرا کی ماں کا کہنا تھا کہ اب میری بیٹی بھی خوبصورت دنیا کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکے گی۔ڈاکٹرزسویرہ سمیت 5 مریضوں کے آپریشن سے مطمئن ہیں ان کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی مستحق مریضوں کی آنکھوں کا اعلاج جاری رہے گا۔