جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

میں نے گائیکی کے میدان میں اپنے والد مرحوم کے نام کو بلند رکھا ، عارف لوہار

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی) نامور فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ خوش قسمت ہوں کہ میں نے گائیکی کے میدان میں اپنے والد مرحوم کے نام کو بلند رکھا ، ایسی بہت کم مثالیں موجودہیں جس میں کسی فنکار کی جگہ اس کا بیٹا بھی اسی طرح کی کامیابیاں حاصل کرے ۔’’ این این آئی ‘‘ سے

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ میرے والد کو دنیا میں جومقام حاصل تھا وہ میں کبھی بھی حاصل نہیں کر سکتا ۔میں نے صرف محبتیں ہی سمیٹی ہیں کیونکہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ آ پ جتنی محبتیں بانٹیں گے آپ اس سے دو گنا سمیٹیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں میری والدہ کی دعائوں کابڑا عمل خل ہے ۔ میری ماںمجھ سے پوچھتیںتمہیں کوئی فلم میں ہیرو نہیں لیتاتو میں کہتا کہ ماں فلموںکیلئے اور بہت سے خوبصورت لوگ ہیں لیکن ماں نے تواتر سے پوچھتی رہتیں۔ جب مجھے فلموں میں گلوکاری کا موقع ملا تو میں نے اپنی ماں کو فون کر کے کہا کہ آپ کی دعا قبول ہو گئی مجھے فلموں میں گلوکاری کا موقع ملا ہے لیکن میری ماں نے کہا کہ نہیں تمہیں کسی نے ہیرو نہیں لیا اور پھر ایک دن وہ بھی آیا کہ مجھے فلم میں بطور ہیرو کاسٹ کر لیا گیا او رمیں نے اس پیشکش کو سنتے ہیں سب سے پہلے اپنی ماں کو فون کیا اور میری آنکھوں سے آنسوجاری تھے ۔میں 50سے زائد فلموںمیں مرکزی او رمعاون کردار اداکر چکا ہوں اور یہ میری ماں کی دعائوں کا نتیجہ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…