اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کی مالا کنڈ ڈویژن کے علاقے سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 4.4 بتائی گئی ہے اور اس کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے،
رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کالام سے پچاس کلومیٹر شمال مشرق کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے، زلزلے کے بعد لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا گیا، واضح رہے کہ کچھ روز قبل میرپور اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی زلزلہ آیا تھا جس میں کئی لوگوں کی قیمتیں جانیں چلی گئیں۔