اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست  تیزی کاتسلسل جاری،سرمایہ کاری مالیت میں بڑا اضافہ،انڈیکس نے حد عبور کرلی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید281.06پوائنٹس اضافے سے33ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے33033.32پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ64.08فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت48ارب61کروڑ95لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئے

البتہ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 19.25فیصدزائدرہا۔گزشتہ روز پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 32698.97پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فوڈز،سیمنٹ،بینکنگ،ٹیلی کام،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کی گئی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 33053پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاتیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس281.06پوائنٹس اضافے سے33033.32 پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 143.31ائنٹس اضافے سے15493.02پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس550.79پوائنٹس اضافے سے 52806.63پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس177.91پوائنٹس اضافے سے23972.47پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر387کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے248کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،120کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 48ارب61کروڑ95لاکھ روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب53ارب98کروڑ69لاکھ روپے ہوگئی۔

جمعہ کومجموعی طور پر26کروڑ18لاکھ16ہزارشیئرزکاکاروبارہواجوجمعرات کی نسبت 6کروڑ24لاکھ43ہزارشیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت50روپے اضافے سے5650روپے اور باٹا پاک کے حصص کی قیمت27.39روپے اضافے سے1400روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولوکے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت89.01روپے کمی سے1811روپے اور رفحان میظ کے حصص کی قیمت 88.99روپے کمی سے 5911.01روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ورلڈ کام ٹیلی کام،دوست اسٹیل،یونٹی فوڈز،میپل لیف،ٹی آر جی،پاک الیکٹران،ایگری ٹیک لمیٹیڈ،کے الیکٹرک،فوجی سیمنٹ اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کے شیئرز سرفہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…